بھٹکل، 22؍ مارچ (ایس او نیوز) ایک گوشت کے بیوپاری کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھٹکل میں رفت کیے جانے کی خبر ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر سوما نے بولیرو کار کا پیچھا کرکے جانور ضبط کر لیے ہیں اور دو افراد پر کیس داخل کیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق بھٹکل ڈونگر پلّی کے قریب واقع ہنومان مندر کے پاس انجام دی گئی اس کارروائی میں ایک بولیرو کار میں غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کے لئے رفت کیے گئے 10 جانور ضبط کیے گئے ہیں جس میں بیل، گائے اور بچھڑے شامل ہیں۔ جانوروں کی رفت کے لئے استعمال کی گئی کار ضبط کرنے کے علاوہ دو ملزموں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔